Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک جیسی نظر آنے والی خوراک میں کیلیوریز کا نمایاں فرق ہوسکتا ہے

    سڈنی - - -  آسٹریلیا کی مشہور ماہر تغذیہ  ریان ایلن  کا کہنا ہے کہ آجکل لوگوں میں  صحت بخش  خوراک  کھانے اور  کیلوریز سے بچنے کی  ترکیبوں  کا بڑا چرچا ہے ۔ ہر شخص  اس کوشش میں لگا رہتا ہے کہ  وہ کم سے کم کیلوریز  استعمال کرے تاکہ چاق و چوبند رہے اور صحت بھی اچھی ہو۔ مگر  ریان  کے بیان کے مطابق  ایسے محتاط  افراد بھی سنگین غلطیوں کے مرتکب ہوجاتے ہیں اور ایسی اشیاء کھا لیتے ہیں جن میں کیلیوریز کی مقدار ان کے اندازے اور  خیال سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔  اس حوالے سے  انہوں نے  اپنے شروع کردہ اس پروگرام کا بھی حوالہ دیا جس کا مقصد  لوگوں کو وزن کم کرنے میں مدد دینا ہے۔  ریان کے بیان کے مطابق ہوٹلوں ، ریستورانوں اور دوسری جگہوں پر لوگ بہت ساری ایسی چیزیں کھا لیتے ہیں جن کی ظاہری شکل و صورت  ان کے اندر موجود  کیلیفوریز کی صحیح مقدار  کا تعین کرنے میں انہیں ناکام  کردیتی ہے۔  انہوں نے اس حوالے سے کئی  ڈشوں کی تصاویر بھی جاری کیں جن میں دو مختلف ڈشیں  دکھائی گئیں جو  بڑی حد تک ایک دوسرے کے مشابہ تھیں مگر ایک میں  کیلوریز کی تعداد صرف 328 تھی جبکہ دوسری میں  797  کیلوریز تھیں۔
مزید پڑھیں:- - - -شمالی برطانیہ نے برف کی چادر اوڑھ لی

شیئر: