Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ریاست جانے سے بچنے کیلئے مصری بیوی کی انوکھی چال

    قاہرہ - - - - مصری خاتون نے اپنے شوہر کے ہمراہ خلیجی ریاست کے سفر سے بچنے کیلئے خود کے اغوا کی رپورٹ پولیس میں درج کرا دی۔ میاں بیوی میں جھگڑا ہو گیا تھا۔ بیوی شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کر چکی تھی۔ والدین اس کے خلاف ہو گئے تھے۔ خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ مصر سے خلیجی ریاست میں جا کر رہنے پر آمادہ نہیں تھی۔ خاتون نے اس صورتحال سے بچنے کیلئے اپنے طور پر انتہائی مضبوط سازش رچی۔ اس نے اپنے شوہر کو بھی عیارانہ طریقے سے اپنی سازش کا حصہ بنالیا۔ بیوی نے شوہر کے ذریعے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ دمیاط شہر میں رکشے سے سفر کر رہا تھا کہ اچانک 5افراد نے راستہ روک کر اس کی بیوی کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے حقیقت حال معلوم ہو جانے پر خاتون کو پولیس اسٹیشن طلب کر کے حقیقت حال اگلوا لی۔
مزید پڑھیں:- - -  -پوچھ گچھ کے دوران ملزم وکیل ساتھ رکھ سکتا ہے، پبلک پراسیکیوشن

شیئر: