Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاروبار میں آسانیاں،پاکستان کی رینکنگ کم

اسلام آباد... مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار میں آسانیوں سے متعلق حکومت اقدامات کر رہی ہے ۔18ویں آئینی ترمیم سے اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے جس سے پاکستان کی رینکنگ کم ہوئی ۔ پریس کانفرنس میں عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ پاکستان کا کاروبار میں آسانیوں سے متعلق2009ءمیں85واں نمبر تھا ۔2016میں پاکستان4درجے اوپر جاکر نیچے آگیا ۔ گزشتہ سال پاکستان147ویں نمبر پر تھا ۔ اب پاکستان کا نمبر137ہے ۔پچھلی حکومت کی بہتر پالیسیوںسے کاروبار میں اوپر آئے لیکن پاکستان کو آئندہ برس 100ویں نمبر سے نیچے آنا ہے ۔ یہ بڑا ٹارگٹ ہے ۔ ہمیں اس ٹارگٹ کو حاصل کرنا ہے ۔ دنیا بھر میں کاروباری آسانیوں کو دیکھا جاتا ہے ۔حکومت کی جانب سے کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کیلئے پلان تشکیل دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اٹھار ویں آئینی ترمیم سے کچھ اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے ۔مشترکہ مفادات کونسل میں اس حوالے سے بات کی جائے گی ۔ چاروں صوبوں کو آن بورڈ کیا جائے گا۔
 

شیئر: