Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کی گرفتاری پر26 نومبر تک پابندی

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کی ایک عدالت نے کانگریس کے لیڈر پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کی گرفتاری پر 26 نومبر تک کیلئے پابندی عائد کردی۔ عدالت نے ایئرسیل میکسس منی لانڈرنگ کیس میں پی چدمبرم کو یہ راحت دی ہے۔واضح ہو کہ سی بی آئی اور ای ڈی نے چدمبرم کے خلاف کیس درج کر رکھا ہے۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے اس معاملے میں سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔قبل ازیں کورٹ نے 8 اکتوبر کو ہونیوالی سماعت میں پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کو یکم نومبر تک گرفتاری کے سلسلے میں رعایت دی تھی۔ آج اس معاملے کی سماعت کے دوران انہیں 26 نومبر تک کیلئے راحت دیدی گئی ہے۔ای ڈی نے گزشتہ روز ہونیوالی سماعت میں چدمبرم کی عبوری ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے میں انہیں حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جانی چاہئے۔ ای ڈی کا کہنا تھا کہ چدمبرم ،معاملے کی جانچ میں ساتھ نہیں دے رہے اس لئے اگر انہیں اس حالت میں عبوری ضمانت دی جاتی ہے تو پھر تحقیقات میں دشواریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -وزیر اعظم نے دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ’اسٹیچو آف یونٹی‘‘کا افتتاح کردیا
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: