Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گٹکا مافیا کے خلاف حتمی کارروائی کا حکم

کراچی:  عدالت عالیہ سندھ نے مین پوری اور گٹکا بنانے اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کو حتمی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران کئی تھانوں کے ایس ایچ اوز نے عمل درآمد رپورٹ جمع کرائی جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی کارروائی ہی نہیں ہو رہی تو رپورٹس پر کیسے یقین کریں۔
دوران سماعت درخواست گزار نے کہا کہ مارکیٹ میں نئے ناموں سے بھی گٹکا فروخت ہورہا ہے اور پولیس صرف نمائشی کام کررہی ہے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے چھوڑدیا جاتا ہے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر گٹکا بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف حتمی کارروائی کب ہوگی؟۔
عدالت نے گٹکے ، مین پوری بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف حتمی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گٹکا کھانے کے کتنے مضمرات نکلتے ہیں، تصاویر دیکھ کر اندازہ کرلیں۔ عدالت نے پولیس کو 13 نومبر تک عمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -جہانگیر ترین کی بہن کوسینیٹ کا ٹکٹ جاری

شیئر: