Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باجوڑ میں پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور:  خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیو وائرس کی حکومتی سطح پر تصدیق کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 2 بچوں کے پولیو وائرس کے شکار ہونے کے بعد وزیرا عظم کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا نے بچوں میں وائرس کی تصدیق کی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ضلع باجوڑ کی یو سی کٹ کوت میں 5 سالہ بچی پولیو کا شکار ہوئی ہے جبکہ یہیں کے ایک دوسرے علاقے میں 7 سالہ بچے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کٹ کوٹ کی متاثرہ بچی کو 7 مرتبہ وپلیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جاچکی ہے، تاہم اس کے باوجود بچی پولیو کا شکار ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال قبائلی اضلاع میں پولیو کے 3 کیسز سامنے آئے ہیں اور صوبے میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے ۔ حکام کا ہکنا ہے کہ بہت جلد ہی گورنرخیبرپختونخوا کے ساتھ ملاقات کرکے حکمت عملی بنائی ج ائے گی تاکہ اس موذی مرض سے نجات حاصل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا سکیں۔
 

شیئر: