Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باربی کیو چکن مصالحہ کا لطف اٹھائیں

اجزاء۔
چکن۔ ایک کلو
دہی ۔چار کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
زیرہ ۔ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا)
لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس۔ تین کھانے کے چمچ
بیسن۔ ایک کھانے کا چمچ
ہری الائچی۔ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
مصالحہ بنانے کے لئے
تیل ۔آدھا کپ
پیاز۔ چار کھانے کے چمچ (باریک کٹی ہوئی)
ادرک ۔ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی)
لہسن۔ ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا)
ٹماٹر ۔دو عدد (بلینڈ کیے ہوئے)
نمک۔ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)
دھنیا۔ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا)
ہری مرچ۔ چار عدد (باریک کٹی ہوئی)
ہرا دھنیا۔ دو کھانے کے چمچ
قصوری میتھی۔ ایک چائے کا چمچ
پیاز۔ ایک عدد (کٹی اور اسٹرپس)
شملہ مرچ۔ ایک عدد (جولین)
ٹماٹر۔ ایک عدد (جولین)
ترکیب۔ایک پیالے میں چکن کے ٹکڑے، دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، زیرہ، پسی لال مرچ، نمک، لیموں کا رس، بیسن اور پسی ہری الائچی کو اچھی طرح مکس کر لیں۔اب چکن کو میری نیٹ کرنے کے لیے دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔پھر انھیں اسکیورز پر لگاکر باربی کیو یا بیک کر لیں۔اس کے بعد کوئلے کا دم دے کر ایک طرف رکھ دیں۔مصالحہ بنانے کے لیے:تیل گرم کرکے پیاز، ادرک اور لہسن ڈالیں اور پانچ منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔اب اس میں ٹماٹر شامل کرکے اچھی طرح فرائی کر لیں۔پھر نمک، لال مرچ، دھنیا، ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کریں۔اس کے بعدقصوری میتھی ڈالیں۔اب باربی کیو چکن شامل کرکے پانچ منٹ کے لیے بھون لیں۔پھر ڈھک کر پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈال کر دم دیں۔مکس کرکے نکال لیں۔

شیئر: