Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاست کمزور نہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد...وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ جو لوگ تشدد میں ملوث ہیں۔ ا نہیں حساب دینا ہوگا۔کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ ریاست کمزور ہے۔ آپ ریاست کامقابلہ نہیں کرسکیں گے۔آپ کو پتہ نہیں چلے گاکہ آپ کے ساتھ کیاہورہاہے۔ہم سب پاکستان کے آئین کے تابع ہیں اور آئین قرآن وسنت کے تابع ہے۔ پاکستان کو بناناریپبلک نہیں بننے دیں گے۔ انہیںایک راستہ دیناچاہتے ہیں کہ وہ تشدد کی طرف نہ جائیں۔بلاول بھٹو اورشہبازشریف سے حکومتی وفد کی ملاقات حوصلہ افزارہی۔ اپوزیشن کی دونوں جماعتوں نے تعاون کا یقین دلایاہے۔اپوزیشن اور ریاستی ادارے حکومتی موقف کے پیچھے کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں ریاست کاموقف بیا ن کردیا۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت آپریشن سمیت کسی قسم کی تفصیلات بتانے کی پوزیشن میں نہیں ۔ لاہور اور راولپنڈی میں مظاہرین سے بات چیت ہورہی ہے۔

شیئر: