Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک پر ذاتی پیغامات برائے فروخت

 لندن ۔۔۔سماجی رابطے کی مقبول و معروف ویب سائٹس گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل صارفین کی خفیہ معلومات کے حوالے سے مختلف تنازعات کی زد میں ہے۔یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ فیس بک استعمال کرنے والے افراد کے ذاتی پیغامات انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے موجود ہیں۔ ہزاروں افراد کی فیس بک کے ذریعے کی جانے والی خفیہ گفتگو ان کی لاعلمی میں فروخت کی جارہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کم از کم 81 ہزار افرادکے نجی پیغامات آن لائن فروخت کے لیے میسر ہیں۔ زیادہ تر صارفین کا تعلق امریکہ، برطانیہ، روس،یوکرین اور برازیل سے ہے۔اس کاروبار میں شریک ایک شخص نے بتایا کہ اس کے پاس تقریباً 12 کروڑ اکائونٹس کی تفصیلات موجود ہیں جنہیں وہ فروخت کررہے ہیں۔ ہیکرز نے فی اکائونٹ تقریباً ڈیڑھ روپے کے عوض معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کی ۔

شیئر: