Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشرف غنی دوبارہ صدارتی الیکشن لڑینگے

 کابل...افغان صدر اشرف غنی نے 2019ءمیں ہونے والے صدارتی انتخاب میں بطور امیدوار دوبارہ حصہ لینے کا اعلان کردیا ۔امریکی ٹی وی کے مطابق وہ 2014ءسے افغانستان کے صدر چلے آ رہے ہیں۔وہ اب تک ملک میں امن وامان کی صورت حال کی بحالی اور تمام علاقوں میں اپنی حکومت کی عمل داری کے قیام میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔امریکی حکومت کی ایک کمیٹی نے حال ہی میں رپورٹ میں کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران میں کابل حکومت کے ہاتھ سے بہت سے علاقے نکل گئے ،اس کی عمل داری محدود ہو کر رہ گئی ۔

شیئر: