Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

بیجنگ...وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔ دونوں ممالک کا باہمی تجارت کا توازن برقرار رکھنے ، ٹریڈ مشن اور زرعی شعبے کی مارکیٹ تک رسائی میں تیزی ، چین پاکستان فری ٹریڈ معاہدے کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے ، پاک چین معاہدہ برائے تجارتی سروسز بڑھانے ، مشترکہ اکنامک ایکشن ، اسٹیٹ بنک اور پیپلز بنک آف چائنہ کے درمیان تعاون بڑھانے سمیت دونوں ملکوں کا سیاحتی تبادلوں کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔چین پاکستان فری ٹریڈ معاہدے کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل کرنے پر اتفاق ہوا ۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان اور چین میں اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کا نیا دور شروع کیا جا رہا ہے ۔ چین اور پاکستان میں تعاون دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو کہ چینی صدر شی جن پنگ نے قبول کرلی ۔ مشترکہ اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ تمام ممالک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سیکیورٹی کونسل کی دہشت گردی سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کے پابند ہیں ۔ تمام ممالک یو این پابندیوں کے معاملات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے باز رہیں۔
 

شیئر: