Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں طالبان کا حملہ،13اہلکار ہلاک

  کابل ... افغانستان کے صوبے غزنی میں افغان فوج اور پولیس کی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 13 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ غزنی صوبے کے خوگیانی ضلع میں حملے کے بعد اضافی سکیورٹی دستے روانہ کر دئیے گئے ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عارف نوری کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 7 فوجی اور 6 پولیس اہلکار تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ طالبان کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی جھڑپ 3 گھنٹے تک جاری رہی، جس میں6 طالبان ہلاک جب کہ دیگر 10 زخمی ہوئے۔

شیئر: