Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ قومی بچت میں کرپشن کا انکشاف

اسلام آباد:  محکمہ قومی بچت میں سیونگ اسکیم ہولڈرز کے سرٹیفکیٹس کی رقم میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ قومی بچت میں ہونے والی بدعنوانی میں انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی ) کے حکام کے ملوث ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ قومی بچت حکام اور این آئی ایف ٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملی بھگت کے ذریعے سیونگ اسکیم ہولڈرز کے سرٹیفکیٹس کی رقم اپنے اکاونٹس میں منتقل کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فراڈ محکمہ قومی بچت کی لاہور میں قائم برانچ میں ہوا ہے۔ دوسری جانب محکمہ قومی بچت کی جانب سے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے اور ملک بھر کی برانچز کے ریکارڈ کی تفتیش کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فراڈ میں ملوث عناصر سے رقم واپس لے لیگ ئی ہے جبکہ مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی مدد بھی حاصل کرلی گئی۔

 

مزید پڑھیں:- - - -سرکاری ٹی وی نے کیا فاش غلطی کر دی؟

 

شیئر: