Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو2020، امارات اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط

ابوظبی :پاکستان پویلین اور نائب وزیر وزارت خارجہ و عالمی تعاون متحدہ عرب امارات سلطان الشمسی کے درمیان دستخط ہوئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کے مشیر خاص کامرس ‘ٹیکسٹائل ‘انڈسٹری پروڈکشن اور ڈیویلپمنٹ عبدالرزاق داود اور وزیر مملکت یو اے ای ادارہ عالمی تعاون اور ڈائریکٹر جنرل ایکسپو 2020متحرمہ ریم الہاشمی بھی موجود تھیں۔ ایکسپو 2020میں بہت بڑے رقبہ پر پاکستان پویلین کی تعمیر کے معاہدہ کے موقع پر عبدالرزاق داود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پویلین پاکستان کے تشخص کو اجاگرکرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔متحدہ عرب امارات کے ساتھ مزید بہترین وپائیدار تعلقات استوار کئے جا رہے ہیں۔ ایکسپو 2020میں پاکستان کے بہترین کردار، دنیا بھر میں اپنے آپ کو اور مصنوعات کو متعارف کروانے کا بہترین موقع ہے ۔پاکستان پویلین کے ڈیزائن پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس میں پاکستان کی صحیح عکاسی کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔
  • امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
انہوں نے کہا کہ پچھلے مہینہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے درمیان ملاقات میں اس بات کو مد نظر رکھا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہتر و خصوصی تعلقات اور اسٹریجک پارٹنر شپ انتہائی ضروری ہیں۔ دنوں ملکوں کی لیڈر شپ کے باہمی تعلق اور تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی حوالہ سے سلطان بن احمد سلطان الجابر وزیر مملکت اور سی ای او ابوظبی نیشنل آئل کمپنی کی زیر قیادت 15رکنی وفد نے دونوں ملکوں کے درمیان اکانمی ‘ڈویلپمنٹ ‘انفراسٹریکچر ‘ انرجی ‘ایگریکلچر اور پیٹرو کیمیکلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے پاکستان کا خصوصی دورہ کیا۔
 

شیئر: