Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان میں ہمیں اپنی سیاسی طاقت کو مستحکم کرنا ہوگا، مقررین بزم اتحاد جدہ

 انتخابات میں مجلس اتحادا لمسلمین کو کامیاب بنایا جائے ، یوسف الدین امجد اور دیگر کا خطاب
امین انصاری- - - - -  - -جدہ
ریاست تلنگانہ میں منعقدہونے والے ریاستی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین کی بھاری اکثریت سے کامیابی کیلئے بزم اتحاد جدہ نے محفل کا انعقاد کیا ۔یوسف الدین امجد نے  صدارت کی جبکہ مولانا محمد  عبدالرحیم بانعیم  اور مولانا خلیل اللہ بشیر اویس نے  بحیثیت مہمان خصوصی  شرکت کی ۔محمد نصیر الدین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ خطبہ استقبالیہ دیتے  ہوئے حسن بایزید نے کہا کہ ہم ایک ایسی جماعت کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں جو قوم و ملت کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تین پشتوں سے خدمت انجام دے رہی ہے ۔  مہمان خصوصی مولانا محمد عبدالرحیم بانعیم نے کہا کہ ہندوستان کے موجودہ حالات انتہائی تشویش ناک ہیں ہمیں اپنے حقوق اپنی شریعت ، عزت اور آبرو ، ناحق  نئے الزامات کے چنگل سے خود کو بچانا ہے ۔ ہمیں اپنی سیاسی طاقت کو مستحکم کرنا ہے۔ ہم مجلس اتحاد المسلمین جیسی سیاسی جماعت کے ہاتھ اتنے مضبوط کریں کہ وہ ریاستی اسمبلی اور پارلیمنٹ میں مسلمانوں کے حقوق کیلئے اپنی آواز بھرپور انداز میں بلند کرسکے ۔انہوں نے مجلس کے ذمہ داران اور اراکین کے حق میں دعا بھی کی ۔صدر محفل یوسف الدین امجد نے مجلس کے کارناموں کا جائزہ لیا اور کہا کہ اس کے قائدین کی قیادت میں تلنگانہ کے مسلمان اپنے جائز حقوق حاصل کریں۔  عثمان بن یسلم بن محفوظ نے کہا کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تو  باطل اور فرقہ پرست عناصر ہمارا استحصال کرنے کیلئے سو مرتبہ سوچیں گے۔ مہمان خصوصی مولانا خلیل اللہ بشیر اویس نے کہا کہ مسلمان بغیر امیر کے اپنی زندگی بسر نہیں کرتا۔ انہوں نے مجلس اتحاد المسلمین کو مسلمان کی آواز قرار دیا اور اس کے حق میں رقت انگیز دعا بھی کی ۔محمد فاروق نے شرکائے محفل اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -مدینہ منورہ میں معتمرین کو بارش سے بچانے کیلئے چھتریوں کا انتظام

شیئر: