Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ میں حکومت قائم ہوئی تو حیدرآباد کا نام ’’بھاگیہ نگر‘‘ کردینگے، راجہ سنگھ

نئی دہلی۔۔۔۔ریاست تلنگانہ کے رکن اسمبلی اور بی جے پی کے شعلہ بار رہنما راجہ سنگھ نے کہا کہ اگر بی جے پی تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو ہمارا پہلا ہدف ریاست کی ترقی اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں کا نام تبدیل کرنا ہوگا۔راجا سنگھ نے کہا کہ 16ویں صدی میں اس علاقے پر حکومت کرنیوالے قطب شاہی خاندان کے حکمرانوں نے بھاگیہ نگر کا نام بدل کر حیدرآباد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی برسراقتدار آئی تو حیدرآباد کا نام بھاگیہ نگر رکھا جائیگا۔علاوہ ازیں سکندرآباد اور کریم نگر کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:- -  -- -اب اجودھیا کانام’’ رام پور‘‘ رکھ دیں، اعظم خان
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: