Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی جانیوالے پھل سے لدے ٹرک سے 250 کروڑ کی ہیروئن ضبط

نئی دہلی۔۔۔جموں میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے  250 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط کی۔ این سی بی کے افسر نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے بعد ریاستی پولیس کے تعاون سے جموں میں ٹول پلازا پر پھلوں سے بھرے ٹرک کو روک لیا جو دہلی جارہا تھا۔ٹرک کی تلاشی لی گئی تو پھلوں کی پیٹیوں میں چھپائی گئی50.10کلوگرام ہیروئن برآمدکرلی۔تفتیشی افسرنے بتایا کہ ضبط شدہ ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 250 کروڑ روپے ہے۔ کپواڑا ضلع کے ایک شخص کو اس سلسلے میں حراست میں لیا گیا۔ اس سلسلے میں مزیدافراد کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں: - - - -تلنگانہ میں حکومت قائم ہوئی تو حیدرآباد کا نام ’’بھاگیہ نگر‘‘ کردینگے، راجہ سنگھ
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: