Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گووندا سینسر بورڈ پر برہم

بالی وڈ اداکار گووندا کو کامیڈی کنگ مانا جاتاہے۔ حال ہی میں ان کا شدید اظہار برہمی سامنے آیاہے۔در اصل گووندا اپنی فلم کی ریلیز کی اجازت نہ ملنے پر سینسر بورڈ سے سخت نالاں ہیں ۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق گووندا کی نئی فلم ”رنگیلے راجا“ کو ریلیز کی اجازت نہیں دی گئی جس پر گووندا نے کہا کہ سینسر بورڈ ان کی فلموں کو نہ صرف نمائش سے روک رہا ہے بلکہ فلم کی ریلیز میں رکاوٹ بناہواہے۔گووندا نے ساتھی اداکاروں اور پروڈیوسر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کے کچھ افراد ان کی فلموں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، جس وجہ سے ان کی فلموں کو درست وقت پر اور درست سینمامیں نمائش کی اجازت نہیں مل رہی۔
 

شیئر: