Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہے ہیں،اسد عمر

اسلام آباد... وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 19 واں آئی ایم ایف پروگرام لینے جارہے ہیں۔ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔ اسٹیل مل کی موجودہ حالت میں نجکاری نہیں ہوسکتی۔اس سمیت کئی اداروں کو ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت ہے۔ عام صارفین کیلئے بجلی کی قیمتیں نہیںبڑھائی گئیں۔ وزیراعظم جلد غریب طبقے کیلئے 2بڑی اسکیموں کا اعلان کریں گے۔ ٹی وی انٹرویو میں اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پہلی مرتبہ ہمارے سامنے رکھا کہ کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات چل رہے ہیں کچھ دنوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی ۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے میں تاخیر کا تاثر غلط ہے۔ آئی ایم ایف کے پاس اس وقت جاتے ہیں جب ہمارے پاس ڈالر کے ذخائر کم ہوجاتے ہیں۔ 90 دنوں میں جو اقدامات کئے وہ پچھلے دس برسوں میں نہیں کئے گئے ۔ گیس کی قیمتوں میں کمی کی۔ اس وقت کوئی مفت میں بھی اسٹیل مل لینے کو تیار نہیں۔ اسٹیل مل کی بربادی کی وجہ گورننس میں ناکامی ہے۔ اسٹیل مل سمیت کئی اداروں کو ری اسٹرکچرنگ کی ضرورت ہے۔
 

شیئر: