Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلیشئر پگھلنے سے ایشیاکو دہرا خطرہ لاحق

بیجنگ- - - - چینی ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے چین، پاکستان اور ہند سمیت پورے ایشیا کو دہرا خطرہ لاحق ہے۔ دنیا کے تیسرے بڑے گلیشئرتبت میں برفانی تودے تیزی سے ٹوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے 2060 سے پہلے سیلاب اور بعد میں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ان گلیشئر ز سے 10 دریاؤں کو پانی مل رہا ہے جس کی بدولت پورے ایشیا میں اربوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔2060 سے 2070 کے دوران ان گلیشئرز کی تعداد کم ہونے سے تازہ پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔2016 اور رواں برس اکتوبر میں 2 بڑے برفانی تودے ٹوٹ کر الگ ہونے سے بڑی تباہی آئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - لاس اینجلز ایئرپورٹ چند عشروں میں یکسرتبدیل ہوگیا، مورخ

شیئر: