Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاشقجی قتل: 11افراد پر فوجداری کا مقدمہ چلایا جائے گا، پراسیکیوٹر

 پبلک پراسیکیوٹر نے واضح کیا کہ سعودی ، ترکی مشترکہ تفتیشی ٹیم اور24افراد کے ساتھ خاشقجی قتل کیس میں تحقیقات کی بنیاد پر 11افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی اور ان پر فوجداری کا مقدمہ چلایا جائے گا۔ انہیں عدالت کے حوالے کردیا گیا ۔ پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ خاشقجی کو کس طرح قتل کیا گیا ، اس کا پتہ چلایا گیا ہے۔ انہیں ہاتھاپائی اور گلا گھونٹ کر ہلاک کیا گیا۔ استنبول بھیجی جانے والی ٹیم کو خاشقجی کو سعودی عرب واپس لانے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی۔ زیر حراست افراد کے ناموں کا اعلان تحقیقات مکمل ہونے پرکیا جائے گا۔ ترک حکام سعودی عرب کو خاشقجی کے موبائل کے مندرجات، ریکارڈنگ اور گواہوں کے بیانات کا ریکارڈ حوالے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ابھی تک جواب نہیں ملا۔
  • خاشقجی قتل کیس، تمام تفصیلات ایک جگہ پر
  •  پراسیکیوٹر کی پریس کانفرنس، مزید تفصیلات کچھ دیر بعد
 

شیئر: