Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قرضے کیلئے آئی ایم ایف کی نئی شرائط

اسلام آباد...آئی ایم ایف اور نیپرا کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ۔ عالمی مالیاتی ادارے نے پاور سیکٹر میں ریفارمز کے حوالے سے نیپرا کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے،سبسڈی میں کمی،بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری بہتر بنانے سے متعلق4 سالہ پروگرام نیپرا کے حوالے کر دیا ۔ جمعرات کو آئی ایم ایف کے وفد نے نیپرا ہیڈکواٹر کا دورہ کیا۔ نیپرا حکام نے وفد کو بریفنگ دی ۔نیپرا ذرائع کے مطابق نیپرا اتھارٹی نے وفد کو پاور سیکٹر کی تازہ ترین صورتحال اور ریگولیٹری امور پر بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد نے اتھارٹی کو تجویز دی کہ گردشی قرضے کی کمی کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ پاور کمپنیوں کے منافع کی شرح کم کی جاے۔ بجلی کے ترسیلی اور تقسیم کے نقصانات کم کئے جائیں۔

شیئر: