Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امرتسر: نرنکاری ست سنگ ڈیرے پر بم سے حملہ،3ہلاک ،20زخمی

امرتسر۔۔۔پنجاب میں امرتسر کے راجاسانسی علاقے میں واقع نرنکاری ست سنگ ڈیرے پرنقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے بم سے حملہ کیا جس میں 3افراد کی موت ہوگئی جبکہ 20افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال میں داخل کرایاگیا۔دھماکے سے پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیاتاہم ابھی تک کسی گروپ نےحملےکی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔فارنسک ماہرین نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمپال سنگھ گاندھی اور پولیس کمشنر ہرپال سنگھ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ دھماکے کے بعد پنجاب کے تمام شہروں ، دہلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے نرنکاری بھون پر ہونیوالے حملے پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہوم سیکریٹری ، پنجاب پولیس کے ڈی جی پی ، ڈی جی پی انٹیلی جنس اورڈی جی پی لا اینڈ آرڈر کو ہدایت دی کہ وہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات کریں۔وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کا مفت علاج اور مرنیوالوں کے لواحقین کو فی کس5لاکھ روپے بطور امداد دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔
مزید پڑھیں: - - - -  -اجودھیا میں نفرت کا کھیل،تقسیم کئے جارہے ہیں 10 ہزار ترشول
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں
 

شیئر: