Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکنی جلد کے ناز نخرے اٹھائیں ، شفاف جلد پائیں

کیا آپ چکنی جلد اور اس پر کیل مہاسوں اور داغ دھبوں سے پریشان ہیں  ؟ کیا چکنی جلد پر میک اپ ایک مشکل کام ہے ؟ تو چلیں اس مشکل کو حل کرتے ہیں .  چکنی جلد پر ہفتے میں ایک بار ضرور ماسک لگائیں  . ماسک لگانےسے نہ صرف چہرے کااضافی تیل ختم ہوتا ہے بلکہ مزید چکنائی بھی قابو میں رہتی ہے .  ضروری نہیں کیمیکلز سےبھرپور ماسک  ہی چہرے پر لگائے جائیں  گھر پر تیار ماسک بھی چہرےکے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں .  میک اپ کی بات کی جائے تو  چکنی جلد   پر  میک اپ سیٹنگ   ذرا مشکل  ہوتی ہے  کیونکہ چکنی جلدسے فاؤنڈیشن جلدہی اتر  جاتی ہے  .  اس کے حل کے لیے آپ ایک میک اپ سیٹنگ اسپرے خرید لیں  . اس اسپرے سے میک اپ دیرپا  تازہ رہتا ہے  اور  چہرے پر اضافی چکنائی کو بھی کنٹرول کرتا ہے .   اسکے علاوہ  چہرے پر آئل فری  لوز پاؤڈر استعمال کریں  یہ اضافی تیل کو جذب کرتا ہے اور  آسانی سے بلینڈ بھی ہو جاتا ہے  اور چہرے کےمساموں  کو بھی چپچپا ہونے سے محفوظ رکھتا ہے .  کاجل اور لائنر  خریدتے وقت  اس بات کا خیال رکھیں  کہ یہ پراڈکٹس واٹر پروف ہوں  تاکہ وہ پھیلیں نہیں  اور دیر تک تازہ رہیں . اپنی آئلی اسکن کے تھوڑے سے ناز نخرے اٹھا کر  آپ اسے صاف شفاف بنا سکتےہیں ۔ 
یہ بھی پڑھیں:گجرے سے بالوں کی سجاوٹ

شیئر: