Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں 42آثار قدیمہ کے محافظ احاطے قائم

 مدینہ منورہ..... سعودی محکمہ سیاحت و قومی آثار نے مدینہ منورہ میں 42آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے احاطے قائم کرادیئے۔ یہاں محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل فیصل المدنی نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 42تاریخی مقامات کے اطراف احاطے قائم کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا۔ یہ سارا کام تاریخی مطالعات کے ماہر سعودی عملے نے ا نجام دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ احاطے کا ڈیزائن مختلف رکھا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدینہ منورہ کا علاقہ اہم تاریخی مقامات سے مالا مال ہے۔ یہاں اسلامی تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے ہزاروں افراد آتے ہیں۔

شیئر: