Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درندے اور سانپ خور سعودی!

قصیم.... 35سالہ سعودی شہری سالم العلی اُن لوگوں میں سے ایک ہیں جو شکار کے شوقین ہیں۔ وہ زہریلے سانپ اوردرندے پکڑ کر انہیں چٹ کر جاتا ہے۔ العلی کا تعلق قصیم ریجن کے القصیباءشہر سے ہے۔ وہ بچپن سے ہی سانپ خور ہے۔ سوشل میڈیا پر اس کے شائقین کثیر تعداد میں ہیں۔ العلی کا کہناہے کہ وہ معمول کی زندگی گزار رہا ہے۔ زہریلے سانپوں کو پکڑنا ، کھانا اسی طرح سے درندوں کا شکار کرکے ان کا گوشت استعمال کرنا پُر خطر عمل ہے ۔ اب اسے اس قسم کے خطرات کی عادت ہوگئی ہے۔ اہل قصیم اسے ”رجل البریہ“ (جنگل کا آدمی )کہہ کر پکارتے ہیں۔
 

شیئر: