Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کا 101 واں یوم پیدائش

نئی دہلی۔۔۔سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے آج 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس صدر راہول گاندھی اور یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی نے ’’شکتی استھل‘ ‘ پہنچ کر اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور سابق نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری سمیت کانگریس کے دیگر رہنمائوں نے بھی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹرپر سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔واضح ہو کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی بیٹی اندرا گاندھی کی پیدائش 19 نومبر 1917 کوپریاگ راج (الٰہ آباد )میں ہوئی تھی۔ 1966 سے 1977 اور پھر 1980 سے 1984 میں اپنے انتقال تک وہ ہندوستان کی وزیر اعظم رہیں۔انہیں اپنے والد جواہر لعل نہرو کے بعدطویل مدت تک وزیر اعظم کے عہدے پر سرفرازرہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔اندرا گاندھی نے ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا پر اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ اندرا گاندھی نے ہمیشہ بے خوف فیصلے لئے جن کے لئے انہیں خاتونِ آہن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -شادیاں آسان بنانے کی کوشش ، بنگلورو میں 23 نومبر سے مفت ’’روبرو ‘‘پروگرام کا آغاز
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: