Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#مردوں_کا_عالمی_دن‎

19 نومبر کو دنیا بھر میں مردوں کے عالمی دن کے طور پر منایا گیا ۔ اس موقع پر معاشرے میں مردوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے مردوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ٹویٹر صارفین نے کیا لکھا آئیے دیکھتے ہیں۔
زاہد منصوری نے لکھا : ‏19نومبر کو دنیا بھر میں ’انٹر نیشنل مینز ڈے‘ یعنی کہ مردوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے.اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف سیمینارز، کانفرنسوں اور تقریبات کا ا ہتمام کیا جاتا ہے جہاں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ مردوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے ۔
19نومبر کو دنیا بھر میں ’انٹر نیشنل مینز ڈے‘ یعنی کہ مردوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے.اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مختلف سیمینارز، کانفرنسوں اور تقریبات کا ا ہتمام کیا جاتا ہے جہاں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ مردوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے ۔
نادرہ مشتاق نے ٹویٹ کیا‏ : آج مردوں کا عالمی دن ہے۔کمزور اردو والوں سے درخواست ہے کہ وہ "زبر" لگا کر پڑھیں۔
ایک اور صارف نے لکھا : ‏دنیا آج مردوں کا دن منا رہی ہے اور ہمارا معاشرہ پر مردوں کی اجارہ داری سال کے 365 دن رہتی ہیں ۔
جاوید احمد نے ٹویٹ کیا :‏آج دنیا بھر میں مردوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پہلی مرتبہ یہ دن آج سے انیس سال قبل 9 نومبر 1999 کو منایا گیا تھا یعنی نئی صدی کے چند روز قبل ۔ مردوں کا سماجی مقام روز بروز تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں کی گئی تحقیقات کے مطابق پتا چلا ہے کہ ‏مردوں کو سب سے زیادہ مشکلات اپنے احساسات بیان کرنے میں پیش ہیں۔ صرف ایک تہائی مردوں کا کہنا تھا کہ وہ اس قابل ہیں کہ اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کر سکیں یہی وجہ ہے کہ مردوں کی شرح اموات دنیا بھر میں عورتوں کی مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔
زارش احمد نے ٹویٹ کیا : ‏مردوں کا عالمی دن
مرد باپ، بھائی،شوہر اور بیٹا ہے۔ یہ رشتے ہمارے گھر کی رونق اور زندگی ہیں۔ یہ رشتے ہمارا فخر اور مان ہیں۔اللہ پاک ہمارے ان رشتوں کو خوش اور سلامت رکھے۔
مرد باپ، بھائی،شوہر اور بیٹا ہے۔ یہ رشتے ہمارے گھر کی رونق اور زندگی ہیں۔ یہ رشتے ہمارا فخر اور مان ہیں۔اللہ پاک ہمارے ان رشتوں کو خوش اور سلامت رکھے
بشر مومن نے کہا ‏: مردوں کے عالمی دن کے موقع پر میری لسٹ میں موجود تمام مردوں، لڑکوں، کاکوں اور چھنے کاکوں کو مردوں کا عالمی دن مبارک ہو۔ اف توبہ کیسا اجڑا اجڑا عالمی دن ہے۔ نہ پھول، نہ چاکلیٹس، نہ رنگ، نہ بہار۔ عجیب مردنی سی چھائ ہے۔
سدرہ ڈار نے ٹویٹ کیا : ‏آج مردوں کا عالمی دن ہے 
اپنی زندگی میں آنے والے ہر اس مرد کو سلام پیش کیجیے جس نے آپ کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے اپنی زندگی مشکل بنائی ہو ۔جس نے آپ کو تحفظ کا احساس دیا ہو ۔جس نے اس دنیا میں آپ کو سر اٹھا کر جینے کا فن سکھایا ہو۔
 

شیئر: