Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019ء: تنخواہوں میں اضافے اور بے روزگاری میں کمی

ریاض ... میرسر کنسلٹنٹ کمپنی نے تازہ ترین رپورٹ جاری کرکے توقع ظاہر کی ہے کہ 2019ءکے دوران سعودی عرب میں ملازمین کی تنخواہوں میں 4.5فیصد کا اضافہ ہوگا۔ یہ توقع مملکت میں مقامی اور غیر ملکی 450سے زیادہ کمپنیوں کے اعدادوشمار جمع کرکے ظاہر کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019ءمیں مجموعی قومی پیداوار میں 3.6فیصد کا اضافہ ہوگا جبکہ 2018ءمیں یہ اضافہ 1.3فیصد تک محدود ہوگا۔ اسکی بدولت روزگار کے مزید مواقع مہیا ہونگے۔ سعودیوں کی تنخواہیں بڑھیں گی۔ بے روزگاری کم ہوگی۔سعود ی اور غیر ملکی کمپنیوںنے 2019ءکے دوران ملازم خواتین کی تعداد بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔
 

شیئر: