Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی بی آئی معاملے میں وزیر اعظم مودی پر راہول گاندھی کی تنقید

نئی دہلی - - - کانگریس صدر راہول گاندھی نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سینئر افسر کی جانب سے حکومت پر لگائے گئے الزامات کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سےعوام کا اعتماد مجروح ہورہا ہے۔راہول گاندھی نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ دہلی میں’ ’چوکیدار ہی چور‘ ‘نامی ایک کرائم تھرلر چل رہا ہے ۔ نئے اپیسوڈ میں سی بی آئی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے ایک وزیر، قومی سلامتی کے مشیر، قانون سیکرٹری اور کابینہ سیکرٹری کے خلاف سنگین الزامات عائد گئے ہیں۔ وہیں گجرات سے لایا گیا اس کا ساتھی کروڑوں کی وصولی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کے الزامات لگائے جا رہے ہیں اس سے لوگوں کا جمہوریت پر سے اعتباراٹھتاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ افسر تھک گئے ، بھروسہ ٹوٹ گیا اور جمہوریت رو رہی ہے۔ واضح ہوکہ سی بی آئی کے ڈی آئی جی منیش کمار سنہا نے سینئر افسروں، قومی سلامتی کے مشیر اور ایک کابینہ وزیر پر کام کے لئے دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات : دوسرے مرحلہ کی 72 نشستوں کیلئے ووٹنگ کاآغاز
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: