Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی: سسرال والوں نے جہیز نہ ملنے پربہو کا سر مونڈ کرمیکے بھیج دیا

ہاتھرس۔۔۔۔جہیزکے لالچی سسرال والوں نےبہو کو زدوکوب کرنے کے بعد سر کے بال مونڈ کرمیکے بھیج دیا۔ ہاتھرس کے شادآباد پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاتون کے والدنے شکایت درج کراتے ہوئے بتایا کہ 4سال قبل بیٹی کی شادی علی گڑھ کے قاسم پور پاور ہاؤس میں مقیم خاندان کے نوجوان سےہوئی تھی ۔ شادی کے بعد سے ہی سسرال والوں نے بیٹی کو جہیز کیلئے پریشان کرناشروع کردیاتھا ۔پیر کو سسرال والوں نے بیٹی کو زدوکوب کیا اور سر مونڈ کر گھر سے باہر سڑک پر بے یارومددگار چھوڑ کرچلے گئے۔کھیتوں میں کام کرنے والے کاشتکاروں نےاسکی مدد کی ۔والد نےمزید بتایا کہ اس سے پہلے بھی سسرال والوں نے بیٹی کو جہیز کی خاطر تشدد کا نشانہ بنایا تھا تاہم ان کی جانب معذرت نامہ پیش کرنے اور صلح صفائی کے بعد بیٹی کورخصت کردیا تھا ۔ شادی شدہ خاتون کا2سالہ بیٹا سسرالیوں کے پاس ہے۔ والدنے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔شاد آباد کے سی او نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کے والد کی جانب سے رپورٹ درج کرانے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی اورجلد گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- -  - -نومولو کی لاش کتے نوچ کرکھاگئے
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

 

شیئر: