Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرمیڈ بریڈ ایک خوبصورت اور منفرد ہیئر اسٹائل‎

بالوں کے دلکش اور دلفریب اسٹائل بنانا سب ہی خواتین کو پسند ہوتا ہے ۔ بالوں کو سنبھالنے ، ان کی حفاظت کرنے اور انہیں سنوارنے کے لیے خوبصورت اور نفیس سے چوٹی بنا لینا نہ صرف آپ کے بالوں کو سمیٹ دیتی ہے بلکہ شخصیت کو بھی ایک دلکش تاثر دیتی ہے ۔ بالوں کو خوبصورتی اور اسٹائل کے ساتھ سمیٹنے کے لیے مرمیڈ بریڈ ایک منفرد انداز ہے ۔ یہ چوٹی لمبے اور چھوٹے ہر طرح کے بالوں پر بنائی جا سکتی ہے تاہم لمبے بالوں پر یہ سٹائل زیادہ خوبصورتی سے واضح ہوتا ہے ۔ 
سب سے پہلے بالوں کو خشک کر لیں ۔ آپ کے بال سلکی ہوں یا گھنھریالے ، پہلے انہیں بلوڈرائی کرلیں اس سے بال سیدھے اور سیٹ ہو جاینگے اور انکی چوٹی بنانا آسان ہوگا ۔ پھر بالوں کو تین حصوں میں بانٹ لیں ۔ تینوں حصوں کو علیحدہ رکھنے کے لئےسائیڈ کے دونوں حصوں کو ربر بینڈ یا ہیئر بینڈ کی مدد سے باندھ لیں ۔ اب درمیان والے حصے کو عام چوٹی کی شکل میں باندھ لیں اور آخر میں ربر بینڈ لگا دیں ۔ اب بقیہ دونوں حصوں کو بھی چوٹی کی شکل میں باندھ لیں ۔ جل پری چوٹی تین چوٹیوں کو ملا کر باندھنے کا نام ہے ۔ اس میں درمیان والی چوٹی میں سائیڈ کی دو چوٹیاں بل کے درمیان ڈال کر ایک ساتھ باندھ لی جاتی ہیں ۔ اب تینوں چوٹیوں کو ایک ساتھ درمیان والی چوٹی میں گوندھ لیں ۔ ایسے کہ تینوں درمیان والی چوٹی کے بل کے درمیان سے گزر کر ایک ساتھ نیچے بندھ جائیں ۔ آخر میں ربر بینڈ لگا لیں ۔ اب چھوٹی میں ڈالے گئے بل کھینچ کر کچھ ڈھیلے کر لیں ۔ تاکہ جل پری چوٹی کا انداز واضح ہو سکے ۔ سامنے ماتھے پر موجود بالوں کی خوبصورت لٹیں اس انداز کو مزید اسٹائلش بنا دیں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:چکنی جلد کے ناز نخرے اٹھائیں ، شفاف جلد پائیں

شیئر: