Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور برطانوی جامعات کے درمیان تعاون کے رشتے جلد استوار ہونگے، برطانوی سفیر

ریاض..... سعودی عرب میں متعین برطانوی سفیر نے بتایا ہے کہ سعودی عرب اور برطانیہ کی جامعات میں تعاون کے رشتے جلد استوار ہونگے۔ سعودی طلبہ سائنس ، انجینیئرنگ، میڈیسن اور آرٹس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں انہیں ویزے تیزی کے ساتھ جاری کئے جارہے ہیں۔ برطانوی جامعات سے امتیازی درجات سے فارغ ہونے والے سعودی طلبہ کو انعام دینے کیلئے خصوصی تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔ برطانوی سفیر نے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا سعودی برطانوی تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ برطانیہ اور ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہونگے۔ برطانوی کمپنیاں سعودی ویژن کی تکمیل میں تعاون کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ برطانوی جامعات سے ہر سال 9 ہزار طالبات و طلباء سرکاری اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ برطانیہ کے تعلیمی ا دارے ہی سعودی طلبہ کو علمی فیض پہنچا رہے ہیں۔ 2017ءکے دوران ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ سعودی سیاح برطانیہ پہنچے تھے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں سبق کو بتایا کہ مملکت اور برطانیہ کے تعلقات پر کسی بھی واقعہ کا کوئی اثر نہیں پڑا ۔ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے آخری دور ہ برطانیہ کی بدولت دونوں دوست ملکوں میں تعاون گہرا ہوا اور اہم شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ ملا۔ دونو ں ملک سیاسی و سلامتی امور اور دہشت گردی کے انسداد میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔ 

شیئر: