Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں74افراد کو عمر قید

انقرہ .... ترک عدالت نے 74 افراد کو 2016 کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔15 جولائی 2016 کو اس وقت 240 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے جب باغی فوجیوں کے ایک گروپ نے، جسے ٹینکوں اور جنگی طیاروں کی مدد حاصل تھی ، صدر طیب اردگان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت عام شہریوں کی تھی۔ترک حکام نے ناکام بغاوت کا الزام امریکہ میں مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر لگاتے ہوئے ان کے حامیوں کی بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ کی۔ ایک اندازے کے مطابق شک کی بنیاد پر ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا، ان میں تعلیمی ماہرین، فوجی اور سرکاری ملازم شامل تھے۔ترک وزیر داخلہ کے مطابق ان میں سے 77 ہزار کے خلاف باقاعدہ فرد جرم عائد کی گئی ۔ عدالت نے آئین کی خلاف ورزی کی کوشش کے جرم میں 74 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی۔ یہ واضح نہیں کہ سزا پانے والوں میں کتنے فوجی شامل ہیں۔

شیئر: