Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھجور کی پڈنگ کا لطف اٹھائیں

اجزاء۔
کھجور خشک۔ دو پیالی
دودھ ۔چار پیالی
چینی۔ 4/3پیالی
مکھن ۔ایک کھانے کا چمچ
کیک کے ٹکڑے۔ دو پیالی
نمک ۔چائے کا چوتھائی چمچ
انڈے ۔تین عدد
کارن فلور۔ کھانے کا ایک چمچ
ونیلا ایسنس ۔کھانے کا آدھا چمچ
ترکیب:خشک کھجوریں رات کو دو پیالی پانی میں بھگو دیجئے۔ صبح کو ان کی گٹھلیاں نکال لیجئے اور ان کے ٹکڑے کر کے انہیں پڈنگ کے سانچے میں رکھیے۔کیک کے ٹکڑوں کو آدھے گھنٹے کے لئے دودھ میں بھگو دیجئے۔چینی ، مکھن، نمک اور انڈے ملا کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیجئے پھر اسے کیک اور دودھ کے آمیزے میں شامل کر کے اور اچھی طرح پھینٹ کر کھجوروں کے اوپر ڈال دیجئے اور سانچے کا منہ بند کر دیجئے۔ایک چوڑے منہ والی پتیلی میں اتناپانی ڈالیے کہ سانچے کا برتن آدھا پانی کے اندر اور آدھا پانی کے باہر رہے۔ پتیلی کاڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے۔20منٹ تک پکانے کے بعد سانچے کا منہ ذرا ساکھول کر سلائی یا تنکاڈال کر دیکھیں۔تنکا یا سلائی صاف باہر آجائے تو پڈنگ تیار ہے ورنہ مزید پکائیے۔جب جم جائے ، تو اتار لیجئے اور ٹھنڈی ہونے دیجئے۔کارن فلور1پیالی میں حل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیے۔ جب گاڑھا ہو جائے تو اتار کر پڈنگ کے اوپر ڈال دیجئے۔ ٹھنڈی ہونے پر پیش کریں۔
 

شیئر: