Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ :کورنیش کے واکنگ ٹریک پر گاڑی چلانے والا گرفتار

جدہ ..... ریجنل پولیس نے کورنیش پر بنے واکنگ ٹریک پر گاڑی چلانے والے کو گرفتار کرلیا ۔ سبق نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی وڈیو میں ایک گاڑی کو دکھایا گیا تھا جسے ایک کورنیش پر بنے واکنگ ٹریک پر انتہائی تیز رفتاری سے چلا رہا تھا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو سے پولیس گاڑی کے نمبر اور میک کے ذریعے اس کے مالک کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جبکہ گاڑی کو پولیس یارڈ میں جمع کر وادیا گیا ۔ اخبار کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص واکنگ ٹریک پر پیدل چلنے اور سائیکلنگ کرنے والوں کی پروا کئے بغیر انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلارہا تھا جس سے لوگوں کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ 

شیئر: