Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محنت کے بغیرکامیابی نہیں ملتی،جاوید شیخ

سینیئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کا راز محنت میں پوشیدہ ہے۔دنیا میں جتنے بھی عظیم لوگوں نے اپنے اپنے شعبوں میںکامیابیاں حاصل کیں اس کے پیچھے انکی بے پناہ محنت کا دخل تھا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو جب تک اس میں خلوص نیت سے محنت نہ کی جائے تو کامیابی ممکن نہیں ہوتی ۔پاکستان کا قیام بھی قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے دیگر رہنماﺅں کی انتھک محنت اور جدوجہد کی بدولت ممکن ہوا ۔ جاوید شیخ نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں اور نئے آنے والے اداکاروں کو بھی نصیحت کی ہے کہ وہ محنت کریں تو ایک دن لازمی انہیں اس کا پھل ملے گا اور اسکی سب سے بڑی مثال میری اپنی ذات ہے۔
 

شیئر: