Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی گڑھ: معمولی تنازع پر فرقہ وارانہ تصادم،حالات کشیدہ

علی گڑھ۔۔۔جی ٹی روڈ پر واقع مال گودام کے سامنے امبولیا والی گلی میں امن و امان تہ وبالا کرنے کی کوشش کی گئی۔ زیر تعمیر پلیا سے اسکوٹی لے جانے کے معاملے پر 2فریقوں میں تصادم ہوگیا۔ اسکوٹی سوار دونوں بھائیوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے گلی میں نعرے بازی اور پتھراؤشروع کردیا۔ مسجد کے دروازے پر نصب شیشے ڈنڈے اور پتھر مار کر توڑ دیئے۔اس واقعہ کے بعد دونوں فریق آمنے سامنے آگئے اور جم کر ایک دوسرے پر پتھراؤشروع کردیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار اورفورس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔ موقع پر موجود 3شرپسندوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا اور زخمیوں کو دین دیال اسپتال میں داخل کرادیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اسکوٹی سوار وکاس گپتا نے ہندوجاگرن منچ کا سابق صدر بتایا جبکہ آکاش گپتانے بھی ہندوجاگرن منچ کا سابق ضلع صدر بتایا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے شرپسندوں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -اجودھیا میں جوکچھ ہورہا ہے وہ عدالت کی توہین ہے، ظفریاب جیلانی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
 
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: