Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

39 ویں خلیجی سربراہ کانفرنس دمام میں ہوگی

ریاض..... 39 ویں خلیجی سربراہ کانفرنس 9 دسمبر کو دمام میں ہوگی۔ یہ بات خلیج کے سفارتی ذرائع نے الوئام ویب سائٹ کو بتائی ہے۔ خلیجی قائدین دہشت گردی و انتہاء پسندی کیخلاف جنگ ، شامی بحران، جنگ یمن ، مسئلہ فلسطین اور جی سی سی کی کارکردگی کو بہتر بنانے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس موقع پر خلیجی ممالک میں مکمل اقتصادی تعاون کا مسئلہ بھی زیر بحث آئے گا۔ 

شیئر: