Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر محنت نے سماجی کفالت قانون کا لائحہ عمل جاری کردیا

ریاض....  وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے سماجی کفالت قانون کا لائحہ عمل جاری کردیا۔ اس کے اجراءسے پرانا لائحہ عمل کالعدم ہوگیا جو 1439 ھ میں جاری کیاگیا تھا۔ نئے لائحہ عمل کے بموجب غیر ملکی سے شادی کرنے والی سعودی بیوہ کی اولاد سماجی کفالت سے فیضیاب ہوگی۔ الراجحی نے اس کیلئے یہ شرط رکھی ہے کہ سعودی بیوہ اور اس کی اولاد مستقل طور پر سعودی عرب میں مقیم ہوں اور غیر ملکی سے شادی کا باقاعدہ دستاویزی ثبوت بھی ان کے پاس ہو ۔ سعودی بیوہ ان تمام سہولتوں سے فیضیاب ہوگی جو سعودی شہری کی مطلقہ ، بیوہ کو حاصل ہوتی ہیں۔ 
  

شیئر: