Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلوریڈا کے ڈزنی ورلڈ میں بچوں کی تفریح کیلئے نت نئے کھلونے اور سواریاں

فلوریڈا .... دنیا میں ڈزنی ورلڈ تفریح کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور کئی ممالک میں طرح طرح کے ڈزنی لینڈ قائم ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے مگر اب ڈزنی لینڈ کے اصل ہیڈ کوارٹر فلوریڈا میں بھی بہت ساری نئی دلچسپیاں شامل ہوگئی ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس حوالے سے اب تک جو خبریں سامنے آئی ہیں انکے مطابق نئے اضافے کچھ اتنے دلکش ہیں کہ بچوں کے علاوہ والدین بھی یہاں کھچے کھچے آسکتے ہیں۔ اس کے اندر جو نئی گاڑیاں رکھی گئی ہیں وہ بہت بڑے عقاب جیسی ہیں اور انکی تیاری میں مشہورقومی کردار سنڈریلا کی گاڑی کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔ جو لوگ اپنے بچوں کو نئی تفریحات سے آشنا کرنا چاہتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ وہ ڈزنی لینڈ کے سال بہ سال بدلتے ہوئے چہرے کو دیکھیں اور سمجھیں کہ کیا کیا تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ یہاں جو پش چیئرز رکھی گئی ہیں وہ بھی انوکھی قسم کی ہیں اور اتنی بڑی ہیں کہ ان میں 9سال کی عمر کے 2بچے بیک وقت سوارہوسکتے ہیں اور سفر کرسکتے ہیں۔ ان پش چیئرز کی ڈیزائننگ کا سہرا فلوریڈا کی ایک کمپنی فنٹاسی اسٹرالرز کے سر ہے ۔ یہ کمپنی والٹ ڈزنی ورلڈ اور لوکاس فلمز کے اشتراک سے کام کرتی ہے۔ نئے تفریح سازوسامان سے مرصع فلوریڈا کا ڈزنی لینڈ اب یہاں آنے والے بچوں سے وصول کی جانے والی رقم میں اضافہ بھی کررہا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس ڈزنی لینڈ میں 8گھنٹے تفریح کی فیس 100پونڈ یا 130ڈالر ہے۔ 
 
 

شیئر: