Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ : 100سالہ عمارت کا کیا حشر ہوا؟

مکہ مکرمہ... میئر مکہ مکرمہ انجینیئر محمد القویحص نے مقدس شہر کے الجمیزة محلے میں ایک 100سال پرانی عمارت کے انہدام کی کارروائی رکوا دی۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ ہسٹوریکل سینٹر کے چیئرمین ڈاکٹر فواز الدھاس نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ الجمیزة محلے میں مذکورہ تاریخی عمارت منہدم کی جارہی تھی۔ میں اس کا تذکرہ سعودی چینلز پر بھی کرچکا تھا۔ یہ 100برس سے زیادہ پرانی عمارت ہے۔ یہ حجازی فن تعمیر کی آئینہ دار ہے۔ شکر ہے کہ میئر مکہ مکرمہ نے ہماری درخواست پر اس کے انہدام کی کارروائی بند کرادی۔ یہ عمارت اپنے روشندانوں، لکڑی کے خوبصورت کام اور مکی گل بوٹوں والے دروازوں کے حوالے سے دیگر تمام عمارتوں سے منفرد اور مختلف ہے۔ الدھاس نے توجہ دلائی کہ حجازی فن تعمیر کی نمائندہ عمارتیں خطرات میں گھری ہوئی ہیں۔ یہ کم تعداد میں ہیں لیکن حجازی فن تعمیر کا لازوال تحفہ ہیں۔
 
 

شیئر: