Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرد موسم میں کشمیری چائے کا لطف اٹھائیں ‎

اجزاء۔
دودھ۔ایک لیٹر
بادام کرش کئے ہوئے۔20گرام
پستہ کرش کیا ہوا۔ 20گرام
کشمیری پتی۔تین کھانے کے چمچ
بادیان کا پھول۔ تین پھول
دار چینی۔ایک ٹکڑا
چھوٹی الائچی۔7عدد
میٹھا سوڈا ۔آدھا چائے کا چمچ
ٹھنڈا پانی(برف والا)۔2گلاس
چینی۔ حسبِ ذائقہ
نمک۔حسبِ ذائقہ
ترکیب:ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں کشمیری پتی، بادیان کے پھول، دار چینی، سبز الائچی،میٹھا سوڈاور نمک ڈال کر اتنا پکائیں کہ قہوہ آدھا رہ جائے۔پھراس میں ٹھنڈا پا نی ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لیے پکائیں اور چھان لیں۔قہوہ تیار ہے۔اب ایک برتن میں دودھ لیں اور بادام، پستہ اورچینی ڈال کر پانچ سے سات منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔پھر اس میں تیار کیا ہوا قہوہ ڈال کر ہلکی آنچ پرمنٹ 20-15کے لیے پکائیں۔مزے دار کشمیری چائے تیار ہے۔

شیئر: