Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی پسماندہ اور دلتوں کو ریزرویشن دیگی، پانڈے

 لکھنؤ.... بی جے پی کے ریاستی صدر مہیندر ناتھ پانڈے نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری پارٹی پسماندہ اور   دلتوں کو ریزرویشن دینے جارہی ہے۔ بی جے پی بہت دنوں سے اس تاک میں تھی کہ دلتوں کے ووٹوں پر نقب لگا کر ایک طبقے کو اپنے حق میں کرلیں۔ وہ برابر یہ بیان دے رہی تھی کہ وہ دلتوں میں بہت زیادہ غریب اور پسماندہ طبقے کو مزید سہولیات دینے جارہی ہے۔ اب  جب مایاوتی اور اکھلیش یادو نے یوپی میں اتحاد کا نعرہ دے دیا ہے ایسے میں بی جے پی مایاوتی کے دلت ووٹوں کو اپنی جانب لانے کیلئے ریزرویشن کے اندر نیا ریزرویشن دینے کا اعلان کردیا ہے ۔انھوںنے کہا کہ آزادی کے بعد جو ریزرویشن دیا گیا ہے۔ اس میں کچھ لوگوں کو بہت کم سہولیات ملی ہیں۔ اس لئے بی جے پی ان کے ساتھ انصاف کرنے جارہی ہے۔ 
 

شیئر: