Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بندرگاہ میں سونے کی نیلامی

 جدہ.....جدہ اسلامی بندرگاہ کے کسٹم حکام 54 کلوگرام سونے کی اینٹیں نیلام کرینگے۔ ان میں سے 42 اینٹوں کا وزن 47 کلوگرام اور باقی تین کا وزن 7 کلو گرام ہے۔ نیلامی 9 دسمبر کو ہوگی۔ نیلامی میں حصہ لینے کے خواہشمند ہر فرد کو 5 ہزار ریال زرضمانت جمع کرانا ہوگا جسے سونا نہ خریدنے کی صورت میں واپس کردیا جائے گا۔ محکمہ کسٹم نے توجہ دلائی ہے کہ نیلامی کا فیصلہ ہوتے ہی تمام رقم نقد یا چیک کی صورت میں ادا کرنا ہوگی ۔ چیک محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل کے نام مصدقہ شکل میں پیش کیا جانا ضروری ہے۔ 2.5 فیصد کمیشن بھی دینا ہوگا۔ نیلامی کا فیصلہ ہوتے ہی خریدا ہوا سونا 5 دن کے اندر اندر کسٹم سے لے جانا ہوگا۔ ایسا نہ کرنے پر اضافی چارجز ادا کرنے پڑیں گے۔ 

شیئر: