Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکول بس کو اوور ٹیک کرنے پر 6000ریال جرمانہ ہوگا

ریاض.... سعودی محکمہ ٹریفک نے قانون میں ترامیم کے بعد مختلف خلاف ورزیوں اور ان پر جرمانوں سے متعلق 8 چارٹ جاری کردیئے ہیں ان میں سے چھٹے چارٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکول بس کو اوورٹیک کرنے پر 3 ہزار سے 6 ہزار ریال تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔ محکمہ نے چوتھے چارٹ میں 25 خلاف ورزیاں بیان کی ہیں۔ ان میں سے کسی ایک کی بھی خلاف ورزی پر 500 تا 900 ریال کا جرمانہ مقر ر کیاگیاہے۔ محکمہ نے سائرن بجاتی ہوئی ایمرجنسی گاڑیوں کا پیچھا کرنے ، یادگاری گاڑیوں کو روٹ پر لانے، رکنے کے بور ڈ پرگاڑی پوری طرح نہ روکنا، ترجیحی حق رکھنے والی گاڑیوں کو ہدایت بورڈ کے باوجود گزرنے کا صحیح طریقے سے موقع نہ دینا، ہدایت بورڈ نہ ہونے کی صورت میں دائیں جانب سے آنے والی گاڑیوں کو چوراہے پر ترجیح شکل میں آگے بڑھنے سے روکنا، شاہراہوں پر ترجیحی بنیاد پر آگے بڑھنے کا حق رکھنے والی گاڑیوں کو گزرنے نہ دینا۔ ٹریفک اہلکار کی جانب سے ہاتھ کے اشارے کی پابندی نہ کرنا، چوراہے میں موجود گاڑیوں کو چوراہے سے خارج گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی جانب سے ترجیحی بنیادوں پر گزرنے کا موقع نہ دینا، انڈر پاس سے لائٹ جلائے بغیر گزرنا، سامان بردار چھوٹی گاڑیوں پر حد سے زیادہ سامان لادنا، ایمرجنسی والی گاڑی کے ڈرائیور کی جانب سے بلاضرورت سائرن بجانا، ہدایات بورڈ نہ ہونے کی صورت میں چوراہوں یا متعدد سڑکوں کے سنگم پر ٹریفک ترجیح کے اصول کا پاس نہ کرنا، ڈرائیونگ کی جہت تبدیل کرتے وقت ڈرائیور کا مختلف سمتوں سے آنے والی گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر گزرنے سے روکنا ، سڑک جزوی طور پر بند ہونے کی صورت میں ڈرائیور کا کھلے راستے والے ڈرائیور کو ترجیحی بنیادوں پر گزرنے نہ دینا، راستہ بدلنے کا خواہشمند ڈرائیور کا صحیح جہت میں جانے والے ڈرائیور کو خود پر ترجیح نہ دینا، سروس روڈ یا کچے روڈ کے چوراہے پر شاہراہوں سے آنے والی گاڑیوں کو ترجیح نہ دینا، ٹرینوں یا بسوں وغیرہ پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کو مقررہ لائن سے گزرتے وقت اپنے اوپر ترجیح نہ دینا، سواریاں ایسی جگہوں پر اتارنا جو اس کیلئے مخصوص نہ ہوں۔ ڈرائیونگ کے دوران موبائل ہاتھ میں لے کر استعمال کرنا، معذوروں کیلئے مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنا، متعلقہ اداروں کی منظوری کے بغیر گاڑی پر کچھ تحریر کرنا یا پوسٹر چسپاں کرنا یا اسٹیکر لگانا، شاہراہوں پر آلودگی پھیلانے والی گاڑی چلانا، متعلقہ ادارے کے ضوابط کی پابندی کے بغیر گاڑیوں کے شیشوں پر سیاہ پیپر لگانا، گاڑی کو ایسے کاموں میں استعمال کرنا جس کیلئے گاڑی نہ بنائی گئی ہو۔ گاڑیوں پر سامان باندھے یا انہیں ڈھانپے بغیر لے کر چلنا۔ ایسی خلاف ورزیاں ہیں جن پر 500 تا 900 ریال جرمانہ لیاجائے گا۔

شیئر: