Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان کی تعمیر نو میں معاونت کے لیے امداد

    جنیوا۔۔۔یورپی یونین نے افغانستان کی تعمیر نو میں معاونت کے لیے 474 ملین یورو (535 ملین ڈالر)امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔بیان کے مطابق جنیوا میں ہونے والی کانفرنس کے دوران افغانستان کی مالی امداد کے پیکیج کے بارے میں ہونے والے معاہدے پر یورپین کمشنر برائے بین الاقوامی تعاون و ترقی نیون ممیکا اور افغانستان کے وزیر خزانہ محمد ہمایوں قیومی نے دستخط کیے۔یورپین کمشنر نیون ممیکا نے کہا کہ یورپی یونین افغانستان کی تعمیر نو اور ملک کے مستحکم مستقبل کے لیے افغان حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ ہے۔معاہدے کے تحت رقم کا بڑا حصہ311ملین یوروریاست کی تعمیر نو کی سرگرمیوں پر خرچ ہوگا۔ انصاف کے شعبے میں اصلاحات کے لیے 31 ملین یورو، صحت و نیوٹریشن کے شعبے کے لیے 80 ملین یورو، 2019  میں ہونے والے صدارتی و صوبائی کونسلز کے انتخابات پر 15 ملین یورو اور شہریوں کی ہجرت اور ان کی جبری بیدخلی روکنے کے لیے 37 ملین یورو خرچ کیے جائیں گے۔

شیئر: