Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤمیں شدید سردی اور کہر سے فضائی آلودگی

لکھنؤ.... ٹھنڈ ک کی دستک کے ساتھ فضائی آلودگی بڑھنے لگی ہے۔کچھ علاقوں میں کہرا بھی جاری ہوگیا ہے ۔ لکھنؤ میں گزشتہ روز دھند تھا مگر جمعرات کو دھوپ نکلی اور گرمی بھی محسوس کی گئی۔ لکھنؤ کا ایئر پالوشن بڑھنے لگا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق لکھنؤ میں آلودگی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ لوگ سانس لینے میں دقتیں محسوس کررہے ہیں۔ لکھنؤ میں دو دنوں سے دھند تھی، یہ صرف دھند کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کی اصل وجہ آلودگی ہے۔ ماحولیات میں زہریلی ہوا دمہ مریضوں کو تکلیف دیتی ہے۔ 2دن کیلئے سڑکوں پر دھند سے سانس لینے میں لوگوں کو پریشانی ہوئی ہے۔ منگل ، بدھ کی شام میں ہائی وے 24 پر گاڑیاں رینگتی نظر آئیں۔ شام میں گاڑیوں کی لائٹوں کو جلاکر چلنا پڑا ۔ساتھ ہی گاڑیاں آہستہ آہستہ چلتی دکھائی دیں۔دیر شام کو دھند سڑک پر لوگوں کیلئے مصیبت بن کر آئی کیونکہ صبح4 بجے تک کہر اچھایا رہا۔

شیئر: