Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’فاٹا پر 10 سال میں 1000 ارب خرچ کریں گے‘ ‘

پشاور:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام اتنا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے مسائل کا سامنا ہے لیکن جلد ہی تمام مسائل حل کرلیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر نے اعلان کیا کہ حکومت کا فاٹا کی تعمیر نو میں 10 سال کے دوران ایک ہزار ارب روپے خرچ کرنے کا پروگرام ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ بے ہنگم تعمیرات نے مری کو تباہ کردیا۔ قدرتی ماحول متاثر کیے بغیر سیاحت کے فروغ کی کوششیں کریں گے۔ صدر نے مزید کہا کہ تمام صوبوں کے درمیان تعلقات پیدا کرنا میری ذمے داری ہے۔ 
 

شیئر: