Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں پارک سے جدید غیرملکی اسلحہ برآمد

کراچی...پولیس نے گرفتار ملزم نسیم کی نشاندہی پر بہادرآباد کے ایک پارک سے جدید  غیرملکی اسلحہ  برآمد کرلیا۔ پولیس نے نسیم عرف بلڈر کو ٹیپو سلطان روڈ پر مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا ، نشاندہی پر بہادرآباد میں ایک پارک میں چھاپہ مارا گیا۔ لانگ رینج کی روسی اسنائپر رائفل، سائلنسر لگی کلاشنکوف اور 4 پستول برآمد کر لئے گئے۔ ملزم نسیم ایم کیو ایم لندن کا سرگرم کارکن ہے۔ 17 سال قبل بھی اسی ملزم سے 5 کلاشنکوف اور اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ملزم کو 2011 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاون سے گرفتار کیا تھا۔ دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم اقتدار میں آئی تو این آر او کے ذریعے مقدمات ختم ہوئے اور وہ رہا ہوا۔ملزم نے جون 1998 میں اورنگی ٹاون میں ڈاکٹر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
 

شیئر: